0
Wednesday 2 Oct 2024 23:17

کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کی صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن سے ملاقات

کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کی صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن خان ملاخیل سے ملاقات کی اور انہیں چھ  اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی رہنماء سید عتیق الرحمٰن شاہ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء سید فیروز شاہ جیلانی شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ لبنان، غزہ اور فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور انسان پر فرض ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان کے غیور مسلمان یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس کے ذریعے فلسطین اور لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی ریاست کے خلاف حملہ کرکے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ہزاروں فلسطینیوں، لبنانیوں اور عظیم مجاہد اسلام شہید اسماعیل ھانیہ و علمبردار لشکر اسلام شہید حسن نصراللہ کے قاتل کو سزا دینا ہر غیرت مند مسلمان پر فرض اور قرض ہے۔ اس موقع پر نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا کہ برائی اور ظلم کو طاقت سے روکنا ایمان کا تقاضا ہے اور ایمان کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ انسان ظلم اور ظالم سے نفرت کرے۔ اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف سب کو بولنا چاہئے۔ یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس کا انعقاد خوش آئیند ہے۔
خبر کا کوڈ : 1163988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش