QR CodeQR Code

سبی امامبارگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سہیل اکبر شیرازی

22 Sep 2024 23:45

اپنے ایک بیان میں علامہ سہیل اکبر شیرازی کا کہنا تھا کہ گذشتہ شب امام بارگاہ جعفریہ سبی پر موٹر سائیکل سواروں کیجانب سے علم پاک کو شہید کرنے اور امام بارگاہ کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کرنیوالے دہشتگردوں کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے گذشتہ شب امام بارگاہ جعفریہ سبی پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے علم پاک کو شہید کرنے اور امام  بارگاہ کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پہلے بھی امام بارگاہ جعفریہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور ہر دفعہ امام بارگاہ کے منتظمین کی جانب سے انتظامیہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواستیں دی جاتی ہیں، جس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاتا، حالانکہ اس سے پہلے بھی سبی میں مذہبی دہشتگردی میں مرکزی امام بارگاہ کے متولی کو شہید کیا گیا تھا، پھر بھی انتظامیہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اگر جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی و ایس ایس پی سبی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور امام بارگاہ کے لیے سکیورٹی فراہم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1161702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161702/سبی-امامبارگاہ-پر-حملے-کی-مذمت-کرتے-ہیں-سہیل-اکبر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com