0
Sunday 22 Sep 2024 19:56

صہیونی مجرموں کا انجام صدام کے حشر سے مختلف نہ ہو گا، ناصر کنعانی

صہیونی مجرموں کا انجام صدام کے حشر سے مختلف نہ ہو گا، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج راہِ قدس کے شہداء کی یاد مناتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہم شہید مجاہد ابراہیم عقیل کی اعلی روح اور قدس کے تمام عظیم شہداء کہ جو بیروت میں دہشتگرد صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملے میں شہید ہوئے ہیں، کو سلام پیش کرتے ہیں جو راہِ قدس کے شہید ہیں اور ان مخلص مجاہدوں کا پاکیزہ خون قدس شریف کی آزادی کی منزل کو قریب تر کر دے گا۔

صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ناصر کنعانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں مزاحمت، گزشتہ طویل سالوں کے دوران خوفناک طوفانوں سے گزری ہے اور بہت سے مجاہدین کی شہادتوں و قربانیوں کے باوجود مزاحمتی تحریکوں کی نئی پیشرفت، استحکام اور بڑھتی ہوئی قوت نے ہمیشہ دشمنوں کو حیران کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم، امریکہ اور مقبوضہ بیت المقدس پر قابض رژیم کے دوسرے شیطانی حامی، ان عظیم انسانوں کی شہادت کے باوجود بھی، اپنے مذموم مقاصد کو کبھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

سینئر ایرانی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس آج بھی، ایک نئے پیمانے و جغرافیئے کیساتھ خطے کی سطح پر مجرم پیشہ اسرائیلی رژیم کیخلاف جاری و ساری ہے اور یقیناً ان مجرموں کا انجام بھی صدام کے حشر کے سوا، کچھ اور نہ ہو گا!

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران امریکی و اسرائیلی رژیمیں خطے میں مزاحمتی محاذ کے خلاف اپنی کس لڑائی میں کامیاب رہی ہیں جو وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ جنگ میں بھی وہ جیتیں گے؟! ناصر کنعانی نے کہا کہ زخمی و کینہ پرور دشمن اس موضوع کو دوبارہ آزمائے گا اور یقیناً اس کے لئے اس کا نتیجہ سابقہ ​​امتحانات سے بھی بدتر ہو گا! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ مومنین اور خدا کے دین کے مددگاروں کی فتح پر مبنی خدا کے وعدے کی تکمیل یقینی ہے اور اسلامی فوج کو اپنے کمانڈروں، افسروں و سپاہیوں کی شہادت سے کوئی باک نہیں!
خبر کا کوڈ : 1161673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش