QR CodeQR Code

خاران، دستی بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی، بچے بھی شامل

22 Sep 2024 14:32

پولیس کے مطابق دھماکہ چیف چوک کے قریب ہوا، جس میں بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خاران میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ خاران کے علاقے چیف چوک کے قریب ہوا ہے۔ ایس پی خاران ہاشم بلوچ کے مطابق واقعہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161630/خاران-دستی-بم-دھماکے-کے-نتیجے-میں-سات-افراد-زخمی-بچے-بھی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com