0
Sunday 22 Sep 2024 11:03

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے انعقاد پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی وزیراعظم سر کیر سٹارمر کے نام خط میں کہا ہے کہ ڈھونگ انتخابات کو اگرچہ ایک جمہوری عمل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاہم یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادں میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کے دیے کے وعدے پر عمل درآمد کے منتظر ہیں جو عالمی برادری نے ان کے ساتھ کیا تھا۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت جاری انتخابات کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے متبادل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات مسلسل فوجی قبضے، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیوں، مواصلاتی بلیک آئوٹ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں کرائے جانیوالے کسی بھی قسم کے انتخابات کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص برطانیہ کو مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی انتخابی عمل کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانا چاہیے اور کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دینے کی ضرورت پر زور دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کی تقسیم میں برطانیہ کے کردار اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کو یقینی بنانے کے عزم کے پیش نظر اس معاملے میں برطانیہ کی ایک منفرد تاریخی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کریں اور مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابی عمل کی مذمت کریں اور یہ تسلیم کریں کہ فوجی قبضے اور جبر کے ماحول میں ہونے والے انتخابات کشمیری عوام کی جائز خواہشات کے اظہار کے مترادف نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش