شہید ابراہیم عقیل کا مختصر تعارف، حزب اللہ لبنان کے زبانی
21 Sep 2024 16:50
لبنانی مزاحمتی تحریک نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی رژیم کی ایک دہشتگردانہ کارروائی میں شہید ہونیوالے اپنے اعلی کمانڈر کے اہم جہادی ریکارڈ سے پردہ اٹھایا ہے
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جمعے کے روز بیروت کے جنوب میں انجام پانے والی ایک صیہونی دہشتگردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم عقیل کے اعلی جہادی ریکارڈ سے پردہ اٹھایا ہے۔
شہید ابراہیم عقیل کی مختصر جہادی تاریخ کے بارے جاری ہونے والے حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم شہید حاج ابراہیم محمد عقیل بیروت میں اسلامی مزاحمت کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1980ء کی دہائی کے اوائل میں قابض افواج کے بیروت پر حملے کے دوران بہادرانہ کارروائیوں کے کمانڈروں میں سے بھی ایک تھے جنہوں نے 1990ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کی تربیت کی مرکزی ذمہ داری اٹھائی اور مزاحمتی تنظیموں میں اعلی انسانی صلاحیتوں کو ابھارنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ: 1161468