0
Saturday 21 Sep 2024 15:40

کراچی سے 2 کروڑ مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی سے 2 کروڑ مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ روپے مالیت کی منشیات کراچی سے جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ڈیپارچر پر ایک کارروائی کے دوران پاکستان کسٹمز نے سعودی عرب کیلئے منشیات (آئس) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق جدہ جانے والے مسافر کو مشکوک اسکین امیج پر روک کر اس کے جسم اور سامان کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران محمد مٹھل نامی مسافر کے سامان سے 1250 گرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔ مسافر کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ معاونت و سہولت کاروں کا پتا لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش