QR CodeQR Code

آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے، شاہد خاقان

20 Sep 2024 21:53

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے۔ مسودے کے 28 صفحات میں عوام کے بجائے ساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہیں۔ آج ملک کو نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ آئینی ترامیم اشرافیہ کی بجائے عوام کی سہولیات کے لیے ہونی چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے۔ مسودے کے 28 صفحات میں عوام کے بجائے ساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو مضبوط کرنا ہے۔ آج ملک کو نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ آئینی ترامیم اشرافیہ کی بجائے عوام کی سہولیات کے لیے ہونی چاہئیں۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نفاق کو ختم کرنے کے بجائے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں۔


خبر کا کوڈ: 1161297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161297/ا-ئینی-ترامیم-کا-مقصد-ملک-پر-اشرافیہ-قبضہ-مضبوط-کرنا-ہے-شاہد-خاقان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com