0
Friday 20 Sep 2024 20:54

کوئٹہ، مقامی پارک کے قریب کمسن بچے کی لاش برآمد

کوئٹہ، مقامی پارک کے قریب کمسن بچے کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کمسن بچے کی لاش ملی ہے، مبینہ طور پر بچے کو زبح کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مقامی پارک کے قریب خالی پلاٹ سے کم سن بچے کی لاش برآمد ہوئی، جس کی عمر سات سال بتائی جا رہی ہے۔ بچے کو زبح کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاش پر تشدد کے بھی نشانات ملے ہیں۔ ملزمان نے اسے جلانے کی بھی کوشش کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کی شناخت ارمان علی ولد محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جو آج دوپہر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش