QR CodeQR Code

کوئٹہ، مقامی پارک کے قریب کمسن بچے کی لاش برآمد

20 Sep 2024 20:54

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مقامی پارک کے قریب خالی پلاٹ سے کم سن بچے کی لاش برآمد ہوئی، جسکی عمر سات سال بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کمسن بچے کی لاش ملی ہے، مبینہ طور پر بچے کو زبح کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مقامی پارک کے قریب خالی پلاٹ سے کم سن بچے کی لاش برآمد ہوئی، جس کی عمر سات سال بتائی جا رہی ہے۔ بچے کو زبح کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاش پر تشدد کے بھی نشانات ملے ہیں۔ ملزمان نے اسے جلانے کی بھی کوشش کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کی شناخت ارمان علی ولد محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جو آج دوپہر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161292/کوئٹہ-مقامی-پارک-کے-قریب-کمسن-بچے-کی-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com