ڈاکٹر سید عمران ہمدانی کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
مفتی ڈاکٹر سید محمد عمران ہمدانی جموں و کشمیر کی مایہ ناز علمی، روحانی، مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ آپکا تعلق خطہ جموں و کشمیر کے مقتدر اور بزرگ ہمدانی خاندان سادات سے ہے، جس نے اپنے جد اعلیٰ میر سید علی ہمدانی کے زمانے سے لیکر آج تک بڑی تعداد مذہبی پیشوایان اور مقتدایان دین پیدا کئے۔ ڈاکٹر مفتی سید محمد عمران نے علوم مروجہ میں فارسی زبان و ادب کی ڈاکٹریٹ کے مدارج تک تحصیل کی۔ آپ کئی اسلامی انجمنوں اور نہضتوں سے وابستہ رہے ہیں اور اسلام ناب محمدی (ص) اور معارف اہلبیت (ع) کی تبلیغ و ترویج کرتے رہے ہیں۔ آپ نے دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک کا دورہ کیا ہے اور وہاں اہم اور مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں انجام دیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی عمران ہمدانی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام عالمی سطح پر دیگر اقوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوئے۔
ڈاکٹر سید عمران ہمدانی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں تمام مسلمانوں کو متحد و یکجا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات حاضرہ سے عوام الناس کو آگاہ کرنا اہم فریضہ ہے اور کسی بھی صورت میں انتشار و تضاد کو ہوا نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیوں متحد ہوکر اپنا کھویا ہوا وقار، شرف، عزت و آبرومندی واپس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شاہ ہمدان میر سید علی ہمدانی (رہ) کی تبلیغات کے اثر سے ہی یہاں کے لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial