0
Friday 14 Apr 2023 02:06
ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات خوش آئند ہیں

ڈائریکٹر اسلامک اسٹڈیز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کا خصوصی انٹرویو

پاکستان اور ایران صرف دو ممالک ہیں جو فلسطین کی حمایت کرتے ہیں
ڈائریکٹر اسلامک اسٹڈیز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کا خصوصی انٹرویو
پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے، ڈاکٹر صاحب مشرق وسطیٰ کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، اس سے قبل وہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں، انکا تعلق ملتان سے ہے، ''اسلام ٹائمز'' نے عالمی یوم القدس اور ایران سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات پر اُنکا ویڈیو انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ایران صرف دو ممالک ہیں، جو فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، ان دو ممالک کے علاوہ کوئی ملک نہیں جو فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرے، مسئلہ فلسطین عرب ممالک کا مسئلہ تھا، لیکن عرب ممالک سوائے قراردادیں پاس کرنے کے کچھ نہیں کرسکے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان صلح اسلام اور مسلمانوں کے فائدے میں ہے، عالمی طاقتیں آج بھی ایران اور سعودی عرب کے اتحاد کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، معاشی اور سیاسی استحکام لانے کے لیے ان ممالک کے درمیان دوستی ضروری تھی، امریکہ مخالف بلاک نے خطے کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان میں اسرائیلی نواز ایجنڈے پر کچھ این جی اوز کام کر رہی ہیں، ماضی میں سعودی عرب اور یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قربت سے پاکستان کے حالات بھی بہتر ہوں گے۔


 
خبر کا کوڈ : 1052255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش