0
Tuesday 28 Feb 2023 17:47

کشمیر کی صورتحال کے متعلق میر واعظ حسن افضل فردوسی کا خصوصی انٹرویو

کشمیر کی صورتحال کے متعلق میر واعظ حسن افضل فردوسی کا خصوصی انٹرویو
مولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میرواعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپ کے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ مولانا حسن افضل فردوسی کو بھی برسہا برس بھارتی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید رکھا ہے اور تحریک مزاحمت سے وابستگی کی بناء پر نوکری سے بھی معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا حسن افضل فردوسی سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی پالسیوں پر چل کر کشمیری عوام کی بستیوں پر بلڈوزر چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے ہاتھ میں جو آئے کشمیر کو لوٹتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے راہ روی کے پیچھے کہیں نہ کہیں حکومتی اداروں کا ہاتھ برابر ہے۔ انہوں نے والدین، علماء کرام اور اساتید سے گزارش کی کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کا بھی اہتمام کریں۔ مولانا حسن افضل فردوسی نے کہا کہ علماء کرام کو معاشرہ سازی میں اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے لیکن افسوس کہ وہ باہمی تضاد و منافرت میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو سکون کی سانس لینے دی جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
 https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش