اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کی جانب سے انصاراللہ یمن کے آنجہانی سربراہ شہید سید حسین بدرالدین الحوثی کے روز شہادت پر ان کے نام سے منسوب ملک میں تازہ تیار کردہ پیشرفتہ اسلحے کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اس نمائش میں "سعیر" و "قاصم2" بیلسٹک اور "قدس2" کروز میزائلوں سمیت ملک میں تازہ تیار کردہ متعدد پیشرفتہ میزائل اور ڈرون طیاروں کی بھی نقاب کشائی کی ہے جن میں "وعید"، "صماد4"، "شہاب"، "مرصاد"، "رجوم" اور "نبأ" ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس نمائش میں یمنی نیول فورسز کی "کرار1"، "کرار2"، "کرار3"، "عاصف1"، "عاصف2"، "عاصف3"، "عاصف4"، "شواظ"، "ثاقب"، "اویس"، "مجاہد" اور "النازعات" نامی سمندری بارودی سرنگیں بھی رکھی گئی تھیں۔
بیلسٹک و کروز میزائل
بیلسٹک و کروز میزائل
آرٹلری سے متعلق اسلحہ
ڈرون طیارے
سمندری بارودی سرنگیں
اسنائپر بندوقں
اینٹی ٹینک و بکتر شکن اسلحہ