0
Thursday 31 Dec 2020 23:56
شہید جنرل سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی

شام، البوکمال میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کی عالیشان تقریب منعقد

  • شام میں ایرانی سفیر شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

    شام میں ایرانی سفیر شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

  • شامی شہر البوکمال میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

    شامی شہر البوکمال میں شہید کمانڈرز کی پہلی برسی

اسلام ٹائمز۔ عراق میں ایک سفارتی مشن کے دوران امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ان کے میزبان حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے سے عراقی سرحد کے قریب واقع شامی قبائلی علاقے "البوکمال" میں ایک عالیشان تقریب منعقد کی گئی، جس میں قبائلی عمائدین سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق دمشق میں ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ کی بزدلانہ کارروائی ہرگز بے جواب نہیں رہے گی۔ انہوں نے شام کو "مزاحمتی محاذ" کی "فرنٹ لائن" قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ دشمن، دہشتگردوں کے ذریعے شام پر مسلط کردہ اپنی پراکسی وار میں کوئی ہدف حاصل نہیں کر پایا۔ انہوں نے عالمی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف شامی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی خود بہ نفس نفیس ہر محاذ جنگ کے اگلے مورچوں پر حاضر رہے، تاکہ لوگوں کو یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ دہشتگردی کو شکست دینے پر مبنی عوام کو دیئے گئے اپنے وعدے پر پوری طرح کاربند ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شامی قبائلی کونسلز "الفرات" اور "الجزیرہ" کے سربراہ عبدالکریم الدندل نے تاکید کی کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ مزاحمتی جذبے کو کسی طور کم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج عراق، شام، یمن اور لبنان میں مزاحمتی محاذ کی فتح کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ واضح رہے کہ شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر البوکمال کے شہریوں نے اپنے گھروں کو شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی قدآدم تصاویر کے ساتھ سجا رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 907277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش