0
Thursday 31 Jan 2019 19:54

لاہور، جماعت اسلامی کی تربیت گاہ

اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اعلانات ماضی کی طرح سبز باغ دکھانے کے مترادف ہیں، افسوس ہے کہ 6 ماہ کے بعد بھی ملک صحیح سمت میں نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک بار ہھر ہمیں چیلنج کا سامنا ہے، الیکشن کے بعد پھر سے مایوسی کے بادل آ گئے ہیں، حکومت کی غلط معاشی پالییسوں کی وجہ سے ایسا ہوا، یہ حکومت بھی آئی ایم ایف کے اشاروں اور ان کے لائحہ عمل کے مطابق جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 300  ضروی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش