1
Tuesday 17 Dec 2024 22:50

حرم حضرت عباسؑ کے وفد کا خانہ فرہنگ ایران کراچی کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کربلا سے آئے وفد نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت حرم مطہر کے متولی و مدیر محترم دفتر تولیت حرم ڈاکٹر سید افضل عباس مہدی الشامی کر رہے تھے۔ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں مختلف شعبوں کا تعارف کرایا۔ ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو خانہ فرہنگ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کو کتاب خانے، فارسی زبان کی کلاسز، اور آڈیٹوریم کا دورہ کروایا۔ دورے کے بعد حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ صلاح الکربلائی کی اقتدا میں خانہ فرہنگ کے نماز خانے میں نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی، روحانی ماحول نے اس ملاقات کو یادگار بنا دیا۔ نماز کے بعد ضیافت کے طور پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایرانی کھانوں کی تواضع کی گئی۔ دورے کے اختتام پر جناب ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے معزز مہمانوں کو خدا حافظ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1178915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش