وادی کشمیر میں "اسلامی عقد و نکاح کا طرز اور کشمیری رسم و رواج" پر کانفرنس منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر مجلس علماء امامیہ زون بی کے پورہ کی جانب سے سماج میں شادی بیاہ سے متعلق بڑھتے ہوئے بیجا رسم و رواج کے مقابلہ کرنے کی غرض سے ایک روزہ کانفرنس "اسلامی طرز کی شادی اور کشمیر رسم و رواج" کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، دانشوران ملت اور جوانوں، بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سب سے پہلے "سیرت حضرت زہرا (س)" سے متعلق ایک کتابخوانی کا مقابلہ کیا گیا، جس میں پچاس سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں زون بی کے پورہ کے نائب مسئول کی حیثیت سے مولانا مصطفی میر فاطمی نے استقبالیہ کلمات سے مہمانوں و مدعوین کا خیرمقدم ادا کیا۔ جموں و کشمیر مجلس علماء امامیہ کے صدر محترم مولانا شیخ غلام رسول نوری نے فلسفہ نکاح پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک پُرسکون شادی کے انعقاد میں بیجا رسم و رواج سے پرہیز کرنے پر زور دیا۔
دوسرے سیشن میں ماہر امراض زنان اور کشمیر کے مشہور گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر طاہر حسین نے تاخیر سے شادی کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے والدین کو آگاہ کیا کہ شادی کی تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان لڑکی کی زندگی پر پڑتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر حسین نے 18 سے 24 کی عمر کو شادی کی بہترین عمر بیان کی ہے۔ اس کے بعد امامیہ شرعی بورڈ بی کے پورہ کے چیئرمین مولانا شیخ عاشق حسین میر نے بھی اسلامی طرز کی شادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اعتدال ایمان اور اسلامی بنیادوں پر شادیوں کا اہتمام نا کیا جائے، بیجا رسم و رواج ہمارے جوانوں کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
کانفرنس کے آخر میں سوال جوابات کا سلسلہ رہا جس میں شادی بیاہ اور رسم و رواج کے متعلق سوالات کئے گئے۔ جموں کشمیر مجلس علماء امامیہ زون بی کے پورہ کے زون مسئول مولانا محمد علی جان کے علاوہ دیگر اعضاء مولانا شیخ عباس متو اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی زون مسئول نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور وادی کشمیر کے جوانوں کے لئے خصوصی دعائیں۔ کانفرنس کے اختتام پر مجلس علماء امامیہ زون بی کے پورہ کی جانب سے بر وقت، آسان اور سادہ شادی کا اہتمام کرنے سے متعلق چھے رکنی پراپوزل پیش کیا گیا، جس کی قرائت کا فریضہ پروگرام کے میزبان مولانا بشیر احمد بٹ نے ادا کیا۔ کانفرنس میں شعراء کرام اور منقبت خوان عاشق حسین، جوہر علی، مدہوش بالہامی نے بھی اپنی خوبصورت شاعری سے رسم و رواج کی شادیوں کی پُرزو رمذمت کی اور آخر میں کتابخوانی کے مقابلہ میں پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔