اسلام ٹائمز۔حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین اور حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی دردندوں کے حملے میں شہادت کے خلاف احتجاجی ماتمی ریلی امام بارگاہ شہدائے کربلا تا شاہراہ پاکستان نکالی گئی جس میں عاشقان اہل بیتؑ و القدس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ماتمی ریلی سے خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار امامی، ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری، سیکرٹری تبلیغات علامہ حیات عباس نجفی، سیکرٹری سیاسیات کراچی علامہ مبشر حسن اور ضلعی صدر علامہ ملک غلام عباس نے کیا۔