اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایرانی قونصلیٹ پہنچے تو ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا، گورنر سندھ نے قونصل جنرل سے علامہ سید حسن نصر اللہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت پر اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ عظیم رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت امت مسلمہ پر قرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حسن نصر اللہ کو شہید کرکے دنیا کا امن داؤ پر لگا دیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ پرامن جدوجہد کے داعی اور فلسطین کاز کے علمبردار تھے، حسن نصر اللہ کی شہادت سے ان کے عظیم مشن کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ گورنر سندھ نے قونصلیٹ میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔