0
Wednesday 11 Sep 2024 23:03

12 ربیع الاول کی آمد، گورنر سندھ کی زیرصدارت علمائے کرام کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں بارہ ربیع الاول کے جلوسوں، محافل اور ریلیوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔ گورنر کامران ٹیسوری نے متعلقہ حکام کو صفائی و سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے، سڑکوں کی استرکاری اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اختلافات بھلا کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے جبکہ 12 ربیع الاول کو گورنر ہاؤس میں عظیم الشان محفل ہوگی اور چراغاں بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1159432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش