0
Monday 3 Jun 2024 14:10

کراچی، ایرانی قونصلیٹ کے تحت برسی امام خمینیؒ پر کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی 35ویں برسی، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام حسینیہ ایرانیان کھارادر کراچی میں کانفرنس "فلسطین، امام خمینیؒ کی نظر میں‘‘ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سندھ کے وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی، رکن سندھ سمبلی و سابق سینیٹر یوسف بلوچ، اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے رہنما مولانا عزیر ازھری، مرکزی علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا آزاد جمیل، مفسر قرآن شیخ حسن صلاح الدین سمیت کراچی کی متعدد سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے حضرت امام خمینیؒ، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شخصیت کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے بھی خطاب کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خط کا بطور خاص تذکرہ کیا، جو ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی جامعات کے ان طلباء کے نام تحریر کیا ہے، جو غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف اپنی آوازیں بلند کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر جواد ہاشمی اور اردو مترجم کے فرائض خاور عباس نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 1139389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش