0
Wednesday 22 May 2024 15:07

تہران، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی نماز جنازہ میں شریک حکومتی رہنماء

اسلام ٹائمز۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی سربراہ مملکت اور اُن کے رفقاء کی تماز جنازہ آج صبح تہران میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ رہبر معظم حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای" کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ایران کے متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جن میں قائم مقام صدر "محمد مخبر"، وزیر داخلہ "احمد وحیدی"، سپیکر ایرانی پارلیمنٹ "محمدباقر قالیباف"، پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے چیف جنرل "حسین سلامی"، قدس فورس کے سربراہ "اسماعیل قاآنی"، وزیر تعلیم "رضا مراد صحرایی"، وزیر دفاع جنرل "محمد رضا آشتیانی"، ایرو سپیس کے سربراہ جنرل "امیر علی حاجی زادہ"، حجت الاسلام والمسلمین "سید حسن خمینی"، اور دیگر حکام مملکت سمیت حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل هنیه" شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1136770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش