0
Tuesday 12 Mar 2024 00:52

ملتان میں کربلا شناس معاشرہ'' سیمینار(1)

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ''کربلا شناس معاشرہ'' کے عنوان سے ملتان میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے مرکزی صدر عزاداری ونگ اقرار حسین علوی، بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر تیمور الطاف، مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید انیس مہدی، علامہ وسیم عباس معصومی، چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل حسنین بخاری، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، مولانا حسین مصطفیٰ خمینی، غلام حسنین انصاری، سید علی رضا گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کربلا سے ملنے والے درس کے حوالے سے گفتگو کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج مسلم معاشرہ بدحالی کا شکار اس لیے ہے، کیونکہ روح کربلا سے دور ہیں، اپنی زندگیوں میں کربلائی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے، وہاں کربلا موجب بنی ہے، آج ہمیں وقت کی کربلا غزہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1121917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش