0
Tuesday 21 Jan 2025 21:08

موجودہ حکومت نے سیاسی بحران بڑھانے میں کندھا استعمال کیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

موجودہ حکومت نے سیاسی بحران بڑھانے میں کندھا استعمال کیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے سیاسی بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عمر ایوب، راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے صرف سیاسی شکار دیکھا ہے، موجود حکومت نے بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا، اگلے ہفتے ایجنڈا طے کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی چلےگا، 1973ء کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے، ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹو کو دے دیے گئے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں۔ سابق سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، جو اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چل رہا ہے وہ بہت تشویشناک ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہم سب کا ایجنڈا ہے اور اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کا جلد اتفاق ہوجائےگا، ملک میں قانون کا بول بالا ہونا چاہیے۔ علامہ راجا ناصر عباس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک بار ٹوٹ چکا، اگر توجہ نہ دی گئی تو کوئی سانحہ ہوسکتا ہے، پاکستان سیاستدانوں اور عوام نے مل کر بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1185731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش