0
Wednesday 22 Jan 2025 08:12

یوکرین مسئلہ، امریکی صدر کی چینی صدر سے مدد کی اپیل

یوکرین مسئلہ، امریکی صدر کی چینی صدر سے مدد کی اپیل
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی سے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرنے کو کہا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں، یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہییں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ اے آئی پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اوپن اے آئی، سافٹ بینک، اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 1185776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش