القدس طلبا سیمینار سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، مسلم یوتھ لیگ کے صدر عدیل عامر، کراچی کے صدر انجینئر خضر، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے صدر انس محصی، کراچی کے صدر،فضیل عباس سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم کا کہنا تھاکہ پوری دنیا فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کررہی ہے، مسلم ملک نے مذمتی بیان سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا، روایتی مذمتی بیانات سے نکل کر عملی کردار ادا کرنا ہوگا، آج امت مسلمہ کو قیادت میسر نہیں، چاہتے ہیں پاکستان دنیا میں مسلمانوں کا تحفظ کرنے والا مضبوط ملک ہو، چوروں اور لٹیروں کے چنگل سے پاکستان کو نکالنا ہوگا۔
رہنماؤں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل انسانیت کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے لیکن اسے کوئی روکنے والا نہیں، پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ جماعت مسلم یوتھ لیگ مظلوم فلسطینیوں کی آواز ہر پلیٹ فارم پر اٹھائے گی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول ظالموں کے پنجے میں ہے، 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کی سب سے پہلے خوشی اہل فلسطین نے منائی تھی، پاکستان کے حکمران مسئلہ فلسطین پر مظبوط مقف نہ اپنا سکے، مرکزی مسلم لیگ کے طلبا دنیا کے سامنے مظلوموں کی حمایت میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1106131
منتخب
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
16 Jan 2025