0
Thursday 18 May 2023 20:28

پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح

اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے تحصیل مند کے علاقے ردیگ میں مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے گوادر پہنچنے پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ مند-پشین بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کے لئے تحصیل مند کے علاقے ردیگ پہنچے جہاں پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دوستی کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔
خبر کا کوڈ : 1058622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش