اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا "سال ترویج افکارِ شہید حسینی" کا پہلا اجلاس عاملہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں اندرون موچی گیٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ڈویژنل مسئولین نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ سید جواد موسوی نے آئی ایس او کی پاکستان میں پچاس سالہ خدمات کو سراہا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حسن ملک نے کی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اور سالانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔