0
Wednesday 22 Jan 2025 00:24

تل ابیب آپریشن جنین میں قتل عام کا فطری ردعمل ہے، حماس

تل ابیب آپریشن جنین میں قتل عام کا فطری ردعمل ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بدھ کی علی الصبح تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی کو مبارکباد دیتے ہوئے، مغربی کنارے کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض صیہونی افواج اور آبادکاروں کے خلاف مزاحمتی تحریک کو تیز کریں۔ فارس نیوز کے مطابق، حماس نے تل ابیب میں ہونے والے اس حملے کو سراہا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار صیہونی زخمی ہوئے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تل ابیب میں چاقو کے ذریعے انجام دی گئی اس بہادرانہ کارروائی کو مبارکباد دیتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جب تک قبضہ اور مظالم برقرار رہیں گے، مزاحمت کی لہر بھی جاری رہے گی اور مزید تیز ہوگی۔

قطری نیوز چینل الجزیرہ نے حماس کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بہادر مراکشی شہید کا سوگ منا رہے ہیں، جس نے تل ابیب میں یہ کارروائی انجام دی۔ تل ابیب میں یہ حملہ، قابض افواج کے جنین پر حملے میں درجنوں شہداء اور زخمیوں کا فطری جواب ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں قابض افواج اور صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ہر ممکن مزاحمتی طریقے سے جنین کے دفاع میں شریک ہوں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مغربی کنارے میں میدانِ جنگ میں برتری حاصل کرنے کے لیے قابض افواج کی تمام کوششیں بے سود ہیں۔ یہ ناکام کوششیں ان کے جرائم کو نہیں چھپا سکتیں اور نہ ہی قابضین اور ان کے آبادکاروں کے لیے کوئی حقیقی سیکیورٹی فراہم کر سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1185798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش