0
Saturday 30 Jul 2022 19:41

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے نئے تعلیم سال کا آغاز

اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیر کنٹرول مدارس میں نئے تعلیمی سال کا آٖغاز ہوگیا۔ اس حوالے سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلیمی سال محرم الحرام کے آغاز کیساتھ ہی شروع ہو رہا ہے، محرم الحرام سوگ اور عزاء کی علامت ہے، لیکن مکتبی و نظریاتی تشیع میں محرم عزم، استقامت، حماسہ، جرات، شجاعت اور قیام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم تجدید عہد کا مہینہ ہے اور حسنیت و کربلا ہی تشیع کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری سال ہم رسومات سے شروع کرتے ہیں اور تعلیمی سال کا آغاز  تقریبات سے شروع کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ نہ رسومات کا سال ہے، نہ تقریبات کا، بلکہ عاشورا و کربلا کی روح تعلیم کی بنیاد بنے۔
خبر کا کوڈ : 1006813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش