0
Saturday 21 Sep 2024 19:10

سندھ سالڈ ویسٹ اور ایس بی سی اے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سندھ سالڈ ویسٹ اور ایس بی سی اے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور ایس بی سی اے میں مختلف الاؤنسز میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں محکمہ بلدیات کے اداروں میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بغیر منظوری کے یوٹیلیٹی الاؤنس کی ادائیگی کی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے 4 کروڑ 80 لاکھ کی رقم یوٹیلیٹی الاؤنس میں خرچ کیے، جب کہ ایس بی سی اے انتظامیہ نے بغیر منظوری کے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے یوٹیلیٹی الاؤنس میں ادا کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی الاؤنس کی بغیر منظوری ادائیگی مالی بے ضابطگیوں میں شمار ہوتی ہے، اس پر اکتوبر 2023ء میں انتظامیہ سے جواب مانگا گیا تھا تاہم یاد دہانیوں کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے یوٹیلیٹی الانس فوری بند کیے جائیں اور بغیر منظوری ادا کی گئی رقم ریکور کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1161491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش