0
Tuesday 18 May 2021 07:30

یمنی مجاہدوں کو سلام

یمنی مجاہدوں کو سلام
اداریہ
یمن میں جب سے انصار اللہ کا اثر و رسوخ بڑھا ہے اور میدان جہاد میں ان کی صلاحیتوں کا اظہار ہوا ہے، صنعا غاصب اسرائیل کے خلاف ایک مضبوط و مستحکم قلعے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں اسرائیلیوں کے خلاف سب سے بڑے جلسے و جلوس صنعا میں ہوتے ہیں۔ دشمن کی بمباری میں یمنی مجاہدین جس بہادری اور دلیری کے ساتھ چوکوں اور چوراہوں پر ملین مارچ کرتے ہیں، دیکھنے والوں کے جوش و جذبے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی دارالحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی شہریوں نے سعودی بمباری کی پرواہ کئے بغیر شہر کی سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ المسیرہ نیوز کے مطابق یمن کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ جارح سعودی عرب اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھے، ہم بھی اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

یمن کے رہنماء کا یہ بیان کہ اس حالت جنگ میں بھی وہ اسرائیل کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، ایسا موقف ہے کہ جس نے کئی خوابیدہ ضمیروں کو بیدار اور حوثیوں کو باغی کہنے والوں کو شرمندہ کر دیا ہے۔ وہ سعودی عرب جس نے گذشتہ چھ برسوں میں یمن کے انفراسٹرکچر کو تہس نہس کر دیا ہے، ہزاروں یمنیوں کو شہید کیا، لیکن اس کے باوجود اہل یمن فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف سعودیہ کے شانہ بشانہ اپنی قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انصار اللہ یمن کے اس جذبہ کو سلام۔ وہ اپنی دشمنیاں اور انتقام فراموش کرکے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن اسرائیل کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔ کاش یہ جذبہ ان مسلمانوں میں بھی بیدار ہو، جو فلسطین کے موجودہ حالات کو دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش