اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ حیفا اور اس کے اردگرد واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر وسیع میزائل حملے کے باعث خطرے کے الارم بجنے کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے حیفا اور اس کے اطراف کے علاقوں کو بڑی تعداد میں بھاری میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب چینل المیادین نے بھی اطلاع دی ہے کہ حیفا، عکا، الکرمل اور کریوت میں دسیوں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ غاصب غیرقانونی صہیونی آبادکار گھنٹوں پناہ گاہوں میں جا گھسے رہنے پر مجبور ہوئے۔