اسلام ٹائمز۔ حماس کے عسکری ونگ کتائب عز الدین القسام نے عرب چینل الجزیرہ کو اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں شمالی غزہ کے تنازعات والے علاقوں میں موجود 1 اسرائیلی قیدی پراسرار طور پر میں ہلاک ہو گیا ہے۔
کتائب القسام کے نمائندے کہ جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، مزید کہا کہ القسام اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ یہ قیدی کیسے ہلاک ہوا تاہم سکیورٹی مسائل کی وجہ سے آئندہ بیان کی اشاعت تک ہلاک شدہ اسرائیلی قیدی کا نام ظاہر کرنے کا ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب غاصب اسرائیلی فوج نے گزشتہ دنوں ہی غزہ کی پٹی کے شمال میں کئی ایک علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ غزہ کے شمال میں واقع علاقے جبالیہ پر غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے حالیہ حملوں میں تقریباً 90 فلسطینی شہری شہید ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج قبل ازیں بھی، غزہ پر وسیع فضائی حملوں میں اپنے متعدد قیدیوں کو خود ہی ہلاک کر چکی ہے۔