متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، آب پارہ میں ہونے والے مظاہرے میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے فلسطینیوں کی عملی امداد کرے، ایٹمی ملک کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خاموشی اختیار کرے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر باقی اسلامی والے کو بھی اتحاد میں شامل کرکے اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرے، بہت ہوگیا غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا اور یہ خاموشی مسلم امہ کو لے ڈوبے گی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial