متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نماز جمعہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حماس اور حزب اللہ کے قائدین کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial