متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کا ایک سال مکمل ہونے اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، حماس کے رہنما و ترجمان خالد قدومی، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر زیدی نے خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری ممتاز حسین سہتو، مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پیپلز پارٹی کے صوبائی سکریٹری وقار مہدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ صابر ابو مریم، تاجر رہنما عتیق میر، محمود حامد اور محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بھی شرکت کی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial