متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اسلام میں دعوت دین کا تصور ہے، اگر غیر مسلم قبول نہیں کرتا تو اس کی مرضی ہے، اسلامی ریاست میں غیرمسلم سب سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی اسلام میں حرام ہے، دین کی پھیلاؤ کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کا علم جاننا ضروری ہے، بدقسمتی سے جدید میڈیا ٹیکنالوجی یہودیوں کے ہاتھ میں ہے، اللہ پاک نے مسلمانوں کو دنیا میں سب سے زیادہ امیر بنایا لیکن مسلمان پیسہ غلط چیزوں میں استعمال کرتے ہیں، اے آئی پر مسلمان بالکل تحقیق نہیں کر رہے، اے آئی سے بہترین ٹول ہو نہیں سکتا، ہم سیٹلائٹ کے ذریعے پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک محفوظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس سندھ میں خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت علمائے کرام، غیر ملکی سفارت کار، عوامی نمائندوں، معززین شہر، اعلیٰ حکام موجود تھے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ 12 برس بعد اردو میں عوامی خطاب کر رہا ہوں، بھائی چارے اور امن کا پیروکار ہوں، میڈیا سب سے اہم ہتھیار ہے، آج میڈیا پر اسلام کے خلاف منفی پروپگنڈا کیا جا رہا، غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، انٹرٹینمنٹ میڈیا میں مسلمان بہت آگے اسلام کے معاملے میں مسلمان کمزور ہیں، اللہ کا پیغام پھیلانے کے لئے میڈیا ٹیکنالوجی کمزور ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ بچے منفی سرگرمیوں میں نہ جائیں تو بہتر اور جدید سہولتیں فراہم کرنی ہوں گی، ہماری ٹیکنالوجی دیکھ کرہالی ووڈ پر اجارہ داری کرنے والے میڈیا گروپ حیران اور پریشان رہ گئے، دین کے پھیلاؤ کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کا علم ضروری ہے، اللہ اور رسولﷺ کا پیغام پھیلاؤ آخرت میں بھلائی کا سبب بنے گا، اکثر مدارس یا اسلامی اداروں میں جدید میڈیا ٹیکنالوجی سے متعلق آگہی فراہم نہیں کی جاتی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ذاکر نائیک کے ہاتھوں کئی غیر مسلم مسلمان ہوئے، ایران سعودی اور افغانستان کے قونصل جنرل موجود ہیں، افغانستان کے قونصل جنرل قومی ترانے کی تعظیم پر کھڑے بھی ہوئے ہیں، ہندو سکھ۔ عیسائی اور پارسی بھی گورنر ہاؤس میں موجود ہیں۔ مہتمم جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک فرقوں کی نہیں انسانیت کی بات کرتے ہیں، ذاکرنائیک جو تبلیغ کا کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے، بھارت کو پیغام ہے کہ تم امن پسند لوگوں کو اپنے ملک سے نکال دیتے ہو لیکن پاکستان امن، محبت اور اسلام کا نام بلند کرنے والوں کو اپنا مہمان بناتا ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ذاکر نائیک کو پاکستان آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، ان سے سیکھنے اور سمجھنے کو ملے گا۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت، سمجھنے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial