0
Saturday 5 Oct 2024 19:03

کراچی: قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کی یاد میں چراغاں

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی دعائیہ اجتماع و شہدائے اسلام کی یاد میں چراغاں کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب میں دعا کی تلاوت مولانا منہال حسین بنگش، مولانا مختار علی، مولانا عمید کاظمی نے کی جبکہ مشہور ومعروف منقبت خواں حسنین عباس بلتستانی، وقار حیدر نے شہداء کو خراج  عقیدت پیش کیا اس موقع پر علماء کرام مولانا باقر عباس زیدی، مولانا صادق جعفری، مولانا عمید کاظمی، مولانا مبشر حسن، ناصر الحسینی، مولانا مختار امامی نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ مجاہدین عالم اسلام کا فخر ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے کیا جانے والے آپریشن طوفان الاقصیٰ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور اس راہ میں بہت مقاومت کے عظیم رہنماوں نے اپنی جانوں کا  نظرانہ پیش کر دیا جس میں سر فہرست اسماعیل ہانیہ اور سید حسن نصر اللہ ہیں، شہداء کے خانوادوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کا خون انشاء اللہ بہت جلد رنگ لائے گا، خطہ سے غاصب ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ استعماری مظالم پر عرب ممالک کی مسلسل مجرمانہ خاموشی نے انہیں غزہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے، بہت جلد ان عرب ممالک کی بادشاہتیں بھی استعمار کے ہاتھوں ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کے روز فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش سے امریکی قونصلیٹ نکالی جانے والی پر امن ریلی پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، ریلی کے شرکاء پر جھوٹے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس حوالے سے بہت جلد مشترکہ نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تقریب کے آخر میں شہید حسن نصر اللہ، رفقاء اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان شہدائے فلسطین و لبنان کے شہداء اور کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1164514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش