متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
متحدہ علماء محاذ پاکستان کے وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں کراچی میں ایران قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل حسن نوریان سے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد نے حسن نصر اللہ کی شہادت کو عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید القدس کی عظیم قربانی آزادی القدس پر منتج ہوگی، قوفصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدائے القدس کی قربانیاں مجاہدین فلسطین کے حوصلوں وجذبوں کو پست نہیں کر سکتیں، حسن نصر اللہ شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ با تفریق رنگ و مسلک شیعہ سنی عالم اسلام کے عظیم مجاہد لیڈر تھے۔ وفد میں محاذ کے مرکزی چیئر مین علامہ عبد الخالق فریدی سلفی، محاذ صوبہ سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، صوبائی رہنما استاد القر آمولانا قاری محمد اقبال رحیمی اور میڈیا کو آرڈینیٹر فاروق احمد ریحان شامل تھے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial