0
Friday 21 Jun 2024 20:20

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان طویل اجلاس بے نتیجہ اور فریقین نے مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ دو روز میں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مطالبات و تحفظات کا شق وار جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی اپنے مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سامنے ڈٹ گئی اور امید ظاہر کی کہ جلد پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیئے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے متعلق صوبائی حکومت اور قائد نواز شریف سے بھی بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ دونوں فریقین کے درمیان طویل اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں نے ایک دو روز بعد دوبارہ اجلاس پر اتفاق کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور علی گیلانی شامل تھے جبکہ حکومتی کمیٹی میں ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1143009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش