0
Wednesday 19 Jun 2024 20:55

سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور میئر کراچی بھی پیپلز پارٹی کا ہے، شہر کچرا کنڈی بن گیا، حلیم عادل شیخ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر شہری تعفن پھیلنے سے پریشان شہریوں کی شکایت پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کراچی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج عید کا تیسرا دن ہے کراچی میں جگہ جگہ جانوروں کی آلائشیں پڑی ہیں کوئی اٹھانے والا نظر نہیں آرہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ  سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا 18 ارب کا بجٹ کہاں خرچ ہورہا ہے؟ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور میئر کراچی بھی پیپلزپارٹی کے پاس ہے اس کے باوجود شہر کراچی کچرہ کنڈی بن چکا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عید سے قبل دعوا کیا گیا تھا کہ ایک لاکھ 54 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جائیں گے مرتضی وھاب میئر کراچی نے نے دعوا کیا 68 ہزار ٹن آلاشیں اٹھائی گئی ہیں۔ باقی 86 ہزار ٹن آلائشیں اس طرح کراچی کی گلی محلوں میں پڑی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں 7 اضلاع 25 ٹاؤں ہیں صرف 99 کلیکشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں، ڈھائی کروڑ آبادی کے شہر میں صرف 99 کلیکشن پوائنٹ بنانے سے کیا صفائی ہوگی، کراچی میں آلائشیوں سے تعفن پھیلنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، کے ایم سی، ٹاؤن، سولڈ ویسٹ کا اسٹاف اوجھریوں سے چربی جمع کرنے پر لگا ہوا ہے، جگہ جگہ کراچی میں اوجھریوں سے چربی نکالی جارہی ہیں، اوجھریاں پھینکنے کے بجائے چربیاں جمع کی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی کو سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 18 ارب بجٹ کا حساب دینا ہوگا، سندھ بجٹ میں نہ کراچی کو کچھ دیا نہ کراچی میں صفائی کرائی، مرتضی وہاب کے میئر بننے سے پہلے کراچی صاف تھا، پیپلز پارٹی نے کراچی کو دنیا کا چھٹا نمبر گندا شہر بنا دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا آج تیسرا دن ہے آلائشیں اٹھانے والا کوئی نہیں ہے، کراچی میں کئی مقامات پر آلائشیں پڑی ہیں، کراچی کے شہری اپنی مدد آپ کے تحت آلائشیں اٹھانے پر مجبور ہیں، سندھ حکومت کو کراچی دشمنی کا جواب دینا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 1142634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش