0
Monday 17 Jun 2024 17:05

پاراچنار میں نماز عید کے اجتماعات کی ویڈیو رپورٹ

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں ہوا
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح آج پاراچنار میں بھی عید قربان پورے مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ کرم کے ضلعی صدر مقام پاراچنار سمیت کرم کے تمام دیہات اور قصبوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز عید کے مرکزی بڑے اجتماعات قباد شاہ خیل، سمیر، مالی خیل، زیڑان، شلوزان، کنج علی زئی اور پیواڑ مین منعقد ہوئے۔ تاہم علاقے کا سب سے بڑا اور مرکزی اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا، جس میں پاراچنار شہر سمیت گرد و نواح اور اطراف کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے نماز عید کی جماعت کرائی۔ علاقے کا دوسرا سب سے اہم اور بڑا اجتماع زیڑان قباد شاہ خیل میں ہوا۔ جہاں پر نماز عید کی جماعت استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کرائی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے باہمی اتحاد و یگانگت اور امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیا۔ علماء نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان کو جانور قربان کرتے وقت اپنے اندر سوئی ہوئی شیطانی خواہشات کو مکمل طور پر قتل کرنے کا ارادہ کرنا چاہیئے۔ قربانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علماء نے قربانی کے گوشت میں غریبوں، ناداروں اور محتاجوں کا خصوصی خیال رکھنے کی سفارش کی۔ ناظرین مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1142232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش