0
Monday 17 Jun 2024 09:36
تجزیہ

امریکی انتخابات

ایک جائزہ
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع: آئندہ امریکی انتخابات  ۔۔۔ ایک جائزہ 
The next US election. An overview
 
مہمان: ناصر عباس شیرازی
(ماہر سیاسی امور)
میزبن و پیش کش: سید انجم رضا
17 جون 2024
ابتدائیہ:
 سال  2024 میں دُنیا  کے نصف ممالک میں انتخابات منعقد ہورہے ہیں  اس برس  تقریباً 30 ممالک کی عوام نئے صدر کو منتخب کریں گے۔
لیکن سیاسی اور بین الاقوامی امور کے اعتبار سے اہم چار ممالک میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سب سے زیادہ توجہ کے حامل ہیں۔
 
پانچ 5نومبر2024 منگل کو 60ویں چار سالہ امریکی صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 
دیرینہ روایت کے مطابق آئندہ مقابلہ  امریکہ کی دو اہم جماعتوں کے درمیان ہوگا۔ ڈیموکریٹک پارٹی لبرل ازم کی پرچم بردار ہے اور اس کا ایجنڈا بنیادی طور پر شہری حقوق، ایک جامع سماجی تحفظ کے نظام اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کے گرد گھومتا ہے۔ اس پارٹی کے سب سے ممکنہ امیدوار موجودہ صدر جو بائیڈن ہوں گے۔
دوسری طرف، ریپبلکن پارٹی کے پاس قدامت پسندانہ اسناد ہیں جن میں بنیادی طور پر نرمی پر ٹیکس لگانے، حکومت کے سائز میں کمی، ہتھیاروں کے حقوق اور اسقاط حمل اور امریکہ میں امیگریشن پر سخت کنٹرول شامل ہیں۔ اس پارٹی کی امیدواری کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ () ہیں۔
 سیاسی تجزیہ نگاروں کے نزدیک اس بار غزہ پہ مسلط اسرائیلی جنگ اور امریکی حکومت کی اسرائیل کے بے جا حمایت  کے باوجود امریکی عوام ، نوجوانوں اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے غزہ پہ مسلط جارحیت کے خلاف سڑکوں پہ نکل آنا اس امریکی الیکشن میں بہت اثر انداز ہوگی۔
 
 
سوالات
٭امریکی انتخابات اور ٹرمپ کے دوبارہ کامیاب ہونے کے امکانات ، ٹرمپ کے گذشتہ دور اور جوبائیڈن کے موجودہ دور کا اگر جائزہ لیا جائے تو کیا کہیں گے ؟
٭ٹرمپ کا گزشتہ ٹریک ریکارڈ بہت خطرناک ہے، حاج قاسم سلیمانی سمیت پوری دنیا میں جنگوں کو رواج اور قتل و غارتگری ، اگر ٹرمپ دوبارہ صدر بنتا ہے تو اس کے دور حکومت کو کس نظر سے دیکھیں ہیں ؟
 
٭ٹرمپ کی ذاتی زندگی، طوائفوں سے روابط ، حال ہی میں کورٹ میں ایک خاتون سے مقدمہ ہارے ہیں ، یہ سب کچھ امریکی الیکشن پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں اور ٹرمپ کے ووٹ بینک پر بھی کوئی اثر ہوتا نظر آتا ہے کیا؟
 
٭امریکہ میں نوجوانوں اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے فلسطین کی کھل کر حمایت کی، ٹرمپ بھی انتخابات مہم میں اعلان کرتا ہے کہ اگر وہ صدر ہوتا تو یہ جنگ نہ ہوتی، کیا یہ ہوائی باتیں اور الیکشن کمپین ہے ؟ اگر ٹرمپ آتا ہے تو اس کے فلسطین اور پاکستان میں عمران خان کے حوالے سے کیا اثرات ہونگے ؟
 
خبر کا کوڈ : 1142194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش