0
Tuesday 4 Jun 2024 19:56
دین شناس کبھی فتنہ باز نہیں ہوسکتا ہے

مفتی سید شریف الحق بخاری کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

اہلیان کشمیر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر غمزدہ ہیں
متعلقہ فائیلیںمفتی سید شریف الحق بخاری جموں و کشمیر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینیئر رہنما ہیں جس کی سربراہی مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام کررہے ہیں۔ مفتی شریف الحق بخاری انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے چیئرمین ہیں۔ مفتی سید شریف الحق بخاری سماجی و دینی کارکن ہیں اور جموں و کشمیر بھر میں اپنی تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ مفتی سید شریف الحق بخاری کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی ملت ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت نے کشمیری عوام کو شدید غمزدہ کردیا ہے ہم ایرانی قوم خاص کر دہلی میں رہبر معظم کے نمائندے مہدی مہدوی پور کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، ایرانی صدر نے ہمیشہ مسلمانوں کی بات کی اور انکے حقوق کی بازیابی کیلئے پیش پیش رہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ایک تو خود مسلمانوں کو متحد کرتا ہے اور دوسرے مذاہب کو بھی مساوات و اخوت کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کی فلاح و نجات کا واحد راستہ اتحاد امت ہے۔ دین شناس کبھی فتنہ باز نہیں ہوسکتا ہے، عرب حکمران اپنے اقتدار کی بقا میں لگے ہوئے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کئے ہوئے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1139423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش