1
0
Tuesday 21 May 2024 12:27

اسرائیلی میڈیا میں ایرانی صدر کے سفر آخرت کے مناظر کی لائیو کوریج

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی" کی آخری رسومات تبریز میں جاری ہیں۔ اس دوران عوامی اجتماع میں فلسطینی پرچم کی موجودگی صیہونی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ اسرائیلی میڈیا سید ابراہیم رئیسی کے سفر آخرت کے مناظر کی لائیو کوریج کر رہا ہے۔ صیہونی میڈیا اپنی رپورٹس میں ان مراسم کی ہیڈ لائن کچھ اس طرح سے دے رہا ہے کہ یہ اجتماع فلسطینی پرچم کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار معاریو اس اجتماع کی تمام تصاویر انگریزی جریدے انڈیپنڈنٹ سے لے رہا ہے اور لائیو کوریج بھی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آیت‌ الله سید ابراهیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ قیز قلعہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تبریز جا رہے تھے۔ اس دوران اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان"، نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعہ تبریز "آیت‌ الله آل هاشم" اور صوبہ آذربائیجان شرقی کے گورنر تھے، جو تمام کے تمام شہادت پا گئے۔
خبر کا کوڈ : 1136512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ساج
Europe
غلط تھا شاید میں۔ یہ بار آذربائیجان نے ہی اٹھانا تھا۔ اللّٰہ پاک یگانگت میں کرم ڈالے اور دنیا کے اس ناسور کو کنٹرول کرنے میں مدد فرمائے۔
اللہم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم ۔۔۔۔ نصر من اللہ و فتح قریب
ہماری پیشکش