QR CodeQR Code

اسرائیلی میڈیا میں ایرانی صدر کے سفر آخرت کے مناظر کی لائیو کوریج

21 May 2024 12:27

اپنی رپورٹس میں صیہونی میڈیا سید ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کی لائِو کوریج کرتے ہوئے اپنی ہیڈ لائن کچھ اس طرح سے دے رہا ہے کہ یہ اجتماع فلسطینی پرچم کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دو روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی" کی آخری رسومات تبریز میں جاری ہیں۔ اس دوران عوامی اجتماع میں فلسطینی پرچم کی موجودگی صیہونی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے۔ اسرائیلی میڈیا سید ابراہیم رئیسی کے سفر آخرت کے مناظر کی لائیو کوریج کر رہا ہے۔ صیہونی میڈیا اپنی رپورٹس میں ان مراسم کی ہیڈ لائن کچھ اس طرح سے دے رہا ہے کہ یہ اجتماع فلسطینی پرچم کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار معاریو اس اجتماع کی تمام تصاویر انگریزی جریدے انڈیپنڈنٹ سے لے رہا ہے اور لائیو کوریج بھی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آیت‌ الله سید ابراهیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ قیز قلعہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تبریز جا رہے تھے۔ اس دوران اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان"، نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعہ تبریز "آیت‌ الله آل هاشم" اور صوبہ آذربائیجان شرقی کے گورنر تھے، جو تمام کے تمام شہادت پا گئے۔


خبر کا کوڈ: 1136512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136512/اسرائیلی-میڈیا-میں-ایرانی-صدر-کے-سفر-آخرت-مناظر-کی-لائیو-کوریج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com