0
Tuesday 13 Feb 2024 15:24

پشاور میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی 

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن ۲۲ بھمن کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران پشاور کے تعاون اور پشاور میں موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کے زیر اہتمام شیراز ہوٹل پشاور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر کے پی حاجی غلام علی سمیت صوبہ بھر کے جید علماء، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ افغان ناظم الامور نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز خانہ فرہنگ پشاور کے ڈائریکٹر جنرل حسین چاقمی نے اپنی شیرین آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد دونوں برادر ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ بعدازاں گورنر کے پی، افغان ناظم الامور اور ایرانی ناظم الامور نے تقریب کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا کیک کاٹا۔ تقریب سے گورنر کے پی اور قونصل جنرل پشاور علی بنفشہ خواہ نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1115902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش