0
Tuesday 13 Feb 2024 15:05

ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء کرام، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین سمیت کاروباری و تاجر حضرات، سماجی اور میڈیا کے ساتھ وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں چین، روس، قطر، عمان، انڈونیشیا، افغانستان، سری لنکا کے قونصل جنرلز اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبہ سندھ کے نگران وزیر سیاحت ارشد ولی تھے۔ تقریب کے آغاز میں ایران اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے، جبکہ جمہوری اسلامی ایران کی تاریخی، جغرافیائی، ثقافتی، سیاحتی، اور مذہبی مقامات سے متعلق خصوصی ڈاکیومنٹری بھی چلائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے استقبالیہ خطبے میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد دی۔ تقریب میں سندھ کے نگران وزیر سیاحت ارشد ولی نے بھی خطاب کیا اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے حوالے سے ملت ایران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے دلی جذبات و احساسات کا اظہار کیا اور پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری کیلئے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے آخر میں ایرانی قونصل خانے کی طرف سے ایران و پاکستان کے روابط میں استحکام لانے کی راہ میں کوشاں شخصیات کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1115691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش